سوال:
خدا نے اس کو دیا اک خوبرو فرزند
ستارہ جیسے چمکتا ہوا بہ پہلوۓ ماہ
اس شعر میں ارکان تشبیہ کی نشاندہی فرما دیجئے۔
جواب:
تشبیہ میں ارکانِ تشبیہ چار ہوتے ہیں:
1. مشبہ (جس چیز کو تشبیہ دی جا رہی ہو)
2. مشبہ بہ (جس چیز سے تشبیہ دی جا رہی ہو)
3. حرفِ تشبیہ (وہ حرف جو تشبیہ میں استعمال ہو)
4. وجہِ شبہ (مشبہ اور مشبہ بہ میں مشترک خصوصیت)
1. مشبہ: خوبرو فرزند
2. مشبہ بہ: ستارہ
3. حرفِ تشبیہ: جیسے
4. وجہِ شبہ: چمک
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
متن کاپی ہوگیا۔ 🙂