میں نے آج اپنی ویب سائٹ پر صرفی کھیل کا پیج بنایا ہے، یہ ایک حیران کن ٹول ہے جو آپ سے عربی علم الصرف کا صیغہ پوچھتا ہے، پھر آپ کو جواب دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، پھر آپ کا جواب چیک کرتا ہے، پھر آپ کے حل کردہ تمام صیغوں کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھتا ہے، نیز انھیں جب چاہے کاپی کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، دیکھا جائے تو یہ کام ایک ماہر پروگرامر ہی کر سکتا ہے، مگر آج چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مجھ جیسے اناڑی نے بھی یہ کر دکھایا، تاہم اس کے لیے آپ کو کچھ اہم اہم چیزیں بھی معلوم ہونی چاہییں جیسے اسٹائل، اسکرپٹ، ویری ایبل، فنکشن وغیرہ۔
ذیل میں وہ ہدایات پیش کر رہا ہوں جو صرفی کھیل کا پیج بنوانے کے لیے میں نے کئی گھنٹوں میں تیار کی ہے جس کے جواب میں چیٹ جی پی ٹی نے مجھے ایک مکمل کوڈ فراہم کردیا۔ 🙂
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری