سوال:
استاد جی ایک سوال تھا کہ ایک غزل ہے جس میں قافیہ ہاتھ ، ساتھ ، رکھا ہے۔
اور اب سوال یہ ہے کہ اب اس کے لیے قوافی جو مجھے مل رہے ہیں وہ ایسے لفظ ہیں جو انگریزی کے ہیں اور اردو میں مستعمل بھی ہیں جیسے باتھ (bath) ، پاتھ (path) وغیرہ سو اب کا استعمال کیسا ہے ؟
اور اکثر شعرا کے کلام میں دیکھا گیا ہے کہ ان کے کلام میں ہاتھ اور ساتھ کے قافیہ کے طور پر بات کو بھی استعمال کیا گیا ہے سو ان کا استعمال کیسا ہے ؟
جواب:
انگریزی الفاظ کا غیر ضروری استعمال غزل کے شایان شان نہیں ، البتہ مزاحیہ اشعار میں کرسکتے ہیں۔
صوتی قوافی بھی غزل میں لانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔
باقی اشد ضرورت ہو تو الگ بات ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری