محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

نیٹ کے زمانے سے پہلے کی بات ہے، کچھ بڑے شعراء سے سنا تھا کہ غزل کہی جاتی ہے،
یوں نہیں کہتے کہ میں نے غزل لکھی، بلکہ یوں کہیں میں نے غزل کہی
لیکن آج کل ہر ایک ہی کہتا اور لکھتا ہے کہ میں نے غزل لکھی ہے، وکیپیڈیا میں بھی لکھا ہے کہ غزل یوں لکھی جاتی ہے، حتیٰ کہ ایک شو میں جاوید اختر بھی کسی نظم کی تعریف میں کہہ رہے تھے، کاش یہ نظم میں لکھتا،
کچھ وضاحت فرما دیں
جزاک اللہ

جواب:

غزل اور نظم کے لیے درست محاورہ تو کہنا ہی ہے، مگر محاورے ہر زمانے میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں، پہلے لکھنے کے وسائل کم تھے تو کہنا کہا جاتا تھا، اب لکھنے کے لیے قلم کے ساتھ کی بورڈ بلکہ وائس ٹائپنگ تک آچکی ہے تو اب لکھنا لکھتے ہیں، تاہم آج بھی ایک باذوق شاعر کو جو لطف غزل کہنے اور نظم کہنے میں آتا ہے وہ لکھنے والوں کو کیا پتا۔ 🙂

Copy Text Example