سوال:
اگر ہم غیرمستعمل بحور کو استعمال ہی نہیں کر سکتے یا کرتے نہیں ہیں تو پھر ان کر بحور میں شامل ہی کیوں کیا گیا ہے ؟
استاد جی اگر سہولت ہو کچھ تفصیل سے آگاہ کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا
جواب:
اس کی دو وجوہات ہیں:
(1) بحور کا استخراج اور مکمل فہرست عربی سے منقول ہوکر فارسی میں اور پھر اردو میں رائج ہوئی ، اس لیے اس فہرست میں کچھ ایسی بحریں بھی ہیں جو اردو میں مستعمل نہیں۔
(2) مزاحف بحر بتانے اور سمجھانے کے لیے سالم بحر بھی لکھنی پڑتی ہے تو اگر صرف مزاحف اردو میں مستعمل ہو اور سالم مستعمل نہ ہو تو بھی فہرست میں ہمیں سالم بحر کا تذکرہ کرنا پڑتا ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری