محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ استاذ محترم اگر صدیاں لفظ کہا جائے تو اس کے ساتھ بیتیں کہا جائے گا صدیاں بیتی ساعتیں بیتی اور زمانے کے ساتھ کہا جائے گا زمانے بیتے لیکن اگر ان سب کو ساتھ میں لے کر کے کہا جائے عطف کے ساتھ کہ
*کئی صدیاں , زمانے , ساعتیں بیتیں مگر دنیا*
*نہیں دیکھی ابھی تک احمد مرسل سا غفاری*
تو کیا یہ جملہ درست ہوگا یا نہیں?

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
فاعل اگر معطوفات پر مشتمل ہو اور سب اسماء غیر ذی روح ہوں تو فعل کی تذکیر و تانیث بلحاظِ آخر آتی ہے،  ساعتیں بیتیں درست ہے، البتہ مصرع ثانی پر نظر ثانی کرلیں۔