سوال:
سر جی قائم مقام روی کی سمجھ نہیں آتی
آپ وضاحت سے سمجھا سکتے ہیں؟
جواب:
دو لفظ باہم قافیہ تب بنتے ہیں جب یا تو ان دونوں کا روی مشترک ہو جیسے جانی اور شانی کہ ان دونوں کا روی الف + ن + زیر ہے، یا پھر ایک کا جو روی ہے وہ دوسرے لفظ میں موجود ہو اگرچہ دوسرے لفظ کا روی کچھ اور ہو تو اس صورت میں ہم کہتے ہیں کہ دوسرے لفظ میں قائم مقام روی موجود ہے جیسے جانی اور ساقی کہ ان دونوں کا روی الگ الگ ہے ، جانی کا الف + ن + زیر اور ساقی کا روی زیر + ی ہے، لیکن چونکہ ساقی کا روی جانی میں موجود ہے اس لیے یہ قافیے درست ہیں اور کہا جائے گا کہ جانی میں ی قائم مقام روی ہے۔