سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
حضرت ایک ہی مصرع میں ایک لفظ کو دوبار استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جیسے:
اے خدا دے جزا اس کو بہتر جزا
جس نے مجھ کو سکھا یا ہے شعر و سخن
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
لفظ کی تکرار تاکید کے لیے ہو اور اس کا محل بھی ہو تو اچھی لگتی ہے ورنہ بھرتی کا عیب شمار ہوگا۔ اس شعر میں جزا کی تکرار درست نہیں۔