سوال:
السلام علیکم
استاد جی پوچھناتھا کہ “لیے اور کرے ” قوافی ہوسکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو اس میں روی کیا ہوگا
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
لیے دو ہیں: حرف اور فعل
جیسے “میں نے آپ کے لیے اپنے لمحات نکال لیے۔”
اس جملے میں ہہلا “لیے” حرف ہے اور دوسرا “لیے” فعل ہے۔
حرف والے لیے کو کرے کا قافیہ کرسکتے ہیں ، روی ے ہوگا۔
فعل والے لیے کو کرے کا قافیہ نہیں کرسکتے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری