علامہ شہاب الدین ابشیہی نے اپنی مشہور زمانہ کتاب ”المستطرف فی کل فن مستظرف“ میں چوراسی ابواب قائم کیے ہیں ، ان میں اکاونواں باب غنی اور حب مال پر قائم کیا ہے، اس باب میں مال کی اہمیت قرآن، احادیث اور اقوالِ اولیاء کی روشنی میں پیش کی ہے۔
اس کے تحت حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ کا یہ قول پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہے کہ کسی نیچ انسان کا محتاج ہونے سے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں دس ہزار درہم چھوڑ جاؤں جس کا مجھے اللہ تعالی کو حساب دینا پڑے گا۔
(المستطرف فی کل فن مستظرف ، الباب الحادی والخمسون، ص 311)
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری