سوال:
السلام علیکم
ناول اور افسانہ میں کیا فرق ہے؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
پہلے پہل لوگ اپنی یا کسی کی زندگی کے اہم واقعات سنایا کرتے تھے جسے داستان گوئی کہتے ہیں ، یہ بہت طویل ہوا کرتی تھی اور اس میں کئی قصے ہوتے تھے ، کچھ مربوط اور کچھ غیر مربوط ، پھر انسان کی عجلت پسندی نے اولاً ناول جیسی صنف کو اپنایا جو داستان سے کچھ کم ہو مگر اس میں کئی کرداروں کے جو واقعات شامل ہوتے ہیں وہ مربوط ہوتے ہیں ، ثانیاً ناول کو مزید مختصر کرکے افسانے کا روپ دے دیا ، اس میں زندگی کے کسی ایک خاص پہلو کو دلکش انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ثالثاً اب افسانے بھی سکڑتے جارہے ہیں جنھیں افسانچے کا نام دیا جاتا ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری