سوال:
السلام علیکم
سر نثری نظم اور آزاد نظم میں کیا فرق ہے؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آزاد نظم قافیہ ، ردیف اور تعدادِ ارکان کی قید سے آزاد ہوتی ہے لیکن کسی ایک یا زیادہ ارکان کے مطابق موزوں ہوتی ہے جبکہ نثر نظم ہر طرح کی پابندی سے آزاد ایک نثر ہی ہوتی ہے جسے مصرعوں کے انداز میں لکھا جاتا ہے۔