سوال:
محترم المقام اسامہ سَرسَری صاحب!!
مجھے وجۂ تشبیہ اور غرض تشبیہ میں فرق اچھی طرح واضح نہیں ہورہا براہِ کرم سمجھائیں۔
جواب:
مشبہ اور مشبہ بہ کے درمیان وصفِ مشترک کو وجہِ تشبیہ کہتے ہیں اور غرض کا مطلب واضح ہے کہ جب ہم کسی کو کسی سے تشبیہ دیتے ہیں تو کسی مقصد سے دیتے ہیں بس وہ مقصد غرضِ تشبیہ ہے، مثلا زید شیر کی طرح ہے، اس جملے میں زید مشبہ ہے، شیر مشبہ بہ ہے، بہادری وجہِ تشبیہ ہے اور زید کی بہادری کو بیان کرنا غرضِ تشبیہ ہے۔