پاک پیمبر پیارا نبی ﷺ
کون منور بے حد ہے
کس کا نام محمد ہے
کون ہے حامد احمد ہے
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
خالق کا مطلوب ہے کون؟
مالک کا محبوب ہے کون؟
بندہ سب سے خوب ہے کون؟
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
سچا دین ہے بس اسلام
جنت اس کا ہے انعام
لایا کون ہے یہ پیغام؟
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
عابد ، زاہد ، ذاکر کون؟
داعی ، ہادی ، صابر کون؟
شاہد ، شافع ، شاکر کون؟
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
رتبہ کس کا اعلیٰ ہے؟
کس کے دم سے اجالا ہے؟
کون محبت والا ہے؟
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
ہادی و رہبر آخر کون؟
ساقیِ کوثر آخر کون؟
شافعِ محشر آخر کون؟
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ
کچھ نہیں سننا اس کے بعد
ختمِ نبوت زندہ باد!
کون دلوں میں ہے آباد
پاک پیمبر ، پیارا نبی ﷺ