پڑھائی میں دل نہیں لگتا
سوال:
میں طالب علم ہوں ، مگر کتابیں سمجھ میں نہیں آرہیں ، بلکہ پڑھائی میں ہی دل نہیں لگ رہا ، کوئی ایسا مشورہ دیجیے کہ میرے لیے پڑھنا اور کتابوں کو سمجھنا آسان ہوجائے۔
جواب:
روزانہ رات کو سونے سے پہلے خود سے یہ سوال کیجیے کہ آج کیا نیا سیکھا؟ آج رات سے یہ کام شروع کردیں ، ممکن ہے جواب یہ ملے کہ کوئی نئی بات ذہن میں نہیں ، مگر پھر کل کے اسباق میں آپ کے اندر کا جواب دینے والا طالب علم متوجہ رہے گا کہ رات کو آپ ہی کے اندر کے سوال کرنے والے طالب علم کو یہ بتانا ہے کہ آج کیا نیا سیکھا؟ ، بس یہی کرلیں ، ان شاء اللہ خود بخود پڑھائی میں دلچسپی بڑھتی جائے گی اور پھر سمجھ میں بھی آنے لگے گا ، اس سوال و جواب کے سلسلے کو کبھی بند نہ کیجیے گا ، یہ سوال و جواب آج آپ کو ایک اچھا طالب علم بنادیں گے اور یہی سوال و جواب کا سلسلہ کل کو آپ کو ایک محقق بھی بنادے گا۔ ان شاء اللہ۔ 🙂
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری