محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم اشعار میں پہلے وزن درست کرنا چاہیے یا پہلے شعر ذکر کرکے بعد میں وزن برابر کرنا چاہیے۔

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
جس طرح ہم بولتے ہوئے بیک وقت مضمون اور گرامر کو درست رکھتے ہیں، اسی طرح شعر کہتے وقت بیک وقت مضمون اور گرامر کے ساتھ قافیہ اور وزن کو بھی درست رکھا جاتا ہے، یہی تو شاعر کا کمال ہوتا ہے اور یہ چیز کسی کی نگرانی میں کچھ عرصے تک اصلاح کروانے سے جلدی حاصل ہوجاتی ہے، ورنہ مشق کرتے رہنے سے بھی اس میں دھیرے دھیرے مہارت آ ہی جاتی ہے۔