سوال:
یہ سوال ہے کہ “گروپ کو کھول دیا گیا” باعتبارِ اردو ادب درست جملہ ہے یا “گروپ کھول دیا گیا” ؟
ایک اردو گرامر پر بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبد الحق کی کتاب پڑھی تھی، اس میں قاعدہ لکھا تھا کہ “مفعول جب غیر عاقل ہو تو اس کے ساتھ کو نہیں آئے گا، صرف عاقل کے ساتھ آئے گا”
آپ کی اس اصول کے متعلق کیا رائے ہے ؟
جواب:
مفعول جب معرفہ ہو تو کو لگا سکتے ہیں۔
بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا
زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا
جون ایلیاء
چونکہ دل متعین اور معرفہ ہے اس لیے اس کے بعد کو لگادیا گیا۔
اسی طرح گروپ سے یہ گروپ مراد ہے۔