سوال:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔آپ سے پوچھنا ہے کمرہ اور کمرا دونوں رائج ہیں ؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
قدیم املا کمرہ ہے ، حالیہ اصولِ املا کی روشنی میں کمرا درست ہونا چاہیے لیکن چونکہ “کمرۂ جماعت” ترکیب اردو میں بکثرت مستعمل ہوچکی ہے اس لیے “کمرہ” لکھنا زیادہ اچھا ہے۔
واللہ اعلم
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری