محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

جمع مکسر کا جو ضابطہ عربی میں ہے،  (واحد مؤنث کے حکم میں)  اردو میں بھی وہی ضابطہ ہے کیا؟ مثلاً؛
خدایا مجھے بھی بنادے تو کامل
کرم سے تو میری مٹا دے رذائل
یہاں میری رذائل نہیں بول سکتے ؟

جواب:

اردو میں فقط جمع مذکر اور جمع مونث ہوتی ہیں۔
اور جمع مؤنث واحد کے حکم میں نہیں ہوتی۔
زید آگیا۔
زید اور عمر آگئے۔
زینب آگئی۔
زینب اور عائشہ آگئیں۔
اسی طرح؛
میرے رذائل
رذائل اردو کے اعتبار سے جمع مذکر ہے، اگرچہ عربی میں رذیلۃ کی جمع مؤنث مکسر ہے۔