سوال:
کیا بھید ،چھید کے ساتھ قید قافیہ استعمال ہوسکتا ہے؟
دھرتی پہ میری قہر کی بارش کا سبب کون؟
سب جان چکے ہیں یہ کوئی بھید نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔
پنچھی کی نظر اب بھی ہے افلاک سے آگے
یہ سوچ تو زندان میں بھی قید نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔
دامن کو میرے غور سے دیکھا نہیں تُونے
پیوند زیادہ ہیں مگر چھید نہیں ہے
جواب:
قید میں یائے لین ہے جبکہ بھید اور چھید میں یائے مجہول ہے۔
ٹھیٹھ قواعد کی رو سے غلط ہے ، مگر گزارہ کیا جاسکتا ہے۔
اسے میں صوتی قوافی اور اصل قوافی کے درمیان کا درجہ دوں گا۔