سوال:
مطلع میں بطور آزاد قوافی کہنا اور لکھنا کو باندھ سکتے ہیں؟
جواب:
مطلع میں بھی قوافی کا درست ہونا ضروری ہے، کہنا اور لکھنا چونکہ ہم قافیہ نہیں اس لیے انھیں مطلع میں لانا درست نہیں، البتہ مطلع کے قوافی کا حرف روی اگر آخر کا الف ہو جیسے دنیا اور اقصٰی تو باقی اشعار کے قوافی میں لکھنا اور کہنا لاسکتے ہیں کیونکہ ان کے آخر میں مطلع کے قوافی حرف روی قائم مقام روی کے طور پر موجود ہے۔