محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:
گزشتہ اور گذشتہ میں فرق؟

جواب:
ذال اور زاء کا اصول یہ ہے کہ؛

(1) اگر لفظ اردو مصدر گزرنا یا گزارنا سے مشتق ہے تو زاء سے لکھا جائے گا جیسے: میں وہاں سے گزرا ، میں نے گاڑی گزاری۔

(2) اگر لفظ فارسی مصدر گذشتن (بمعنی گزرنا) یا گذاشتن (بمعنی گزارنا)  سے مشتق ہے تو ذال سے لکھیں گے جیسے گذشتہ ، درگذر ، سرگذشت ، وا گذاشت۔

(3) اگر لفظ فارسی مصدر گزاردن (بمعنی ادا کرنا) سے مشتق ہے تو زاء سے لکھیں گے جیسے گزارش اور شکر گزار۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری