محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

یا خود ہی آیا کرتے ہیں
یا پاس بلایا کرتے ہیں

روتے ہیں وہ خلوت پاتے ہی
جو سب کو ہنسایا کرتے ہیں

وہ کتنے خوش قسمت ہیں جو
قرآن سکھایا کرتے ہیں

دراصل وہی ہیں اہل اللہ
جو عزم بڑھایا کرتے ہیں

منزل کی طلب میں کانٹوں کو
رستے سے ہٹایا کرتے ہیں

جب ہاتھ نہ آئے کوئی شے
تب ہاتھ اٹھایا کرتے ہیں

تم خود ہی بتاؤ سَرسَری! حق
کیا ایسے بتایا کرتے ہیں