محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

اپنے یوٹیوب چینل کا پاسورڈ کس طرح معلوم کریں؟

جواب:

یوٹیوب چینل کا پاسورڈ آپ کے گوگل اکاؤنٹ کا پاسورڈ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اپنا پاسورڈ یاد نہیں، تو آپ اسے ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ پاسورڈ ری سیٹ کرنے کے لیے بالترتیب یہ چار کام کریں:

1. گوگل اکاؤنٹ کے ریکوری پیج پر جائیں:
https://accounts.google.com/signin/recovery
2. اپنا ای میل ایڈریس درج کریں جو یوٹیوب چینل سے منسلک ہے۔
3. اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں، آپ سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے تاکہ آپ کی شناخت کی جا سکے۔ آپ کو ایک ویری فیکیشن کوڈ ای میل یا فون نمبر پر بھیجا جائے گا۔
4. ویری فیکیشن کوڈ درج کریں اور نیا پاسورڈ منتخب کریں۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری

Copy Text Example