یوٹیوب ہیش ٹیگز ایسے مختصر الفاظ یا جملے ہوتے ہیں جنجیں ویڈیوز میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ مواد کو بہتر طریقے سے تلاش کیا جا سکے اور ناظرین کو آسانی سے مخصوص موضوعات پر ویڈیوز مل سکیں۔
ہیش ٹیگز # کے نشان کے ساتھ لگائے جاتے ہیں، جیسے #IslamicVideos یا #CookingTips۔
ہیش ٹیگز دو جگہوں پر لگائے جاتے ہیں:
(1) ٹائٹل میں
(2) ڈسکرپشن میں
یوٹیوب خودکار طور پر ویڈیو کے نیچے پہلے تین ہیش ٹیگز دکھاتا ہے جو تفصیل میں شامل ہوتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ تین سے پانچ ہیش ٹیگز کا استعمال مؤثر ہوتا ہے تاکہ ناظرین کو صحیح مواد تک پہنچایا جا سکے، لیکن یوٹیوب آپ کو سو ہیش ٹیگز تک شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بہت سے لوگ پندرہ ہیش ٹیگز لگانے کا کہتے ہیں۔
ہیش ٹیگز بنانے کے لیے ویڈیو کے موضوع سے متعلقہ اہم اور مقبول الفاظ (کی ورڈز) کو منتخب کریں۔ مثال کے طور پر اگر ویڈیو اسلامی تعلیمات پر ہے تو آپ #IslamicEducation، #QuranRecitation، یا #IslamicHistory جیسے ہیش ٹیگز شامل کر سکتے ہیں۔
ہیش ٹیگز کو زیادہ لمبا نہ بنائیں اور ویڈیو کے موضوع سے متعلق رکھیں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری