محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

کوئی جگنو یا چاند تارا ہو

کوئی جگنو یا چاند تارا ہو
دشمنِ جان جاں سے پیارا ہو
یہ دعا روز مانگتا ہوں میں
عشق ان سے مجھے دوبارا ہو
اشک آنکھوں سے روک ہی لیتا
گر سمندر کا کئی کنارا ہو
میری برسوں سے یہ تمنا تھی
دردِ دل کا کوئی سہارا ہو
جان دینی ہو عشق میں دینا
گر خسارا ہو یہ خسارا ہو
جس کی دنیا یہاں دیوانی ہے
عین ممکن ہے وہ ہمارا ہو
اپنی پلکوں سے روشنی کرلوں
پر دئے کو بھی یہ گوارا ہو
آؤ دیکھو تو تیرے جانے سے
میں نے گھر کو کبھی سنوارا ہو
جب جدائی ہماری قسمت ہے
جھگڑا کس بات پر ہمارا ہو

شاعر: