محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

نعت

خوب ہے نعتیہ ورودِ کلام
قیمتی ہوگیا قعود و قیام

کیوں نہ ہوں مصطفیٰ ہی وجہِ جہاں
ہے ہمارا خدا وَدود و سَلَام

ہیں محمد خدا کا عالَم پر
فضلِ بے انتہا و جودِ تمام

عقل والو! انھی کے صدقے ہے
عشق غربت کے باوجود امام

ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں جو
کہہ رہے ہیں سدا درود و سلام

بات آخر نبیِّ آخر کی
کیا حلال اور کیا حدودِ حرام

معتبر ہوگیا شفاعت سے
سَرسَری! کھوکھلا سجود و صیام