محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ہمیشہ حق کا بنیں سہارا
لٹایا مال اپنا دیں پہ سارا

بہت سمجھ دار تھیں یہ خاتون
سمجھتیں حق کا ہر اک اشارہ

تھے حضرتِ حمزہ ان کے بھائی
کیا گیا جن کو پارہ پارہ

نبیِ اکرم کی تھیں یہ تھیں پھوپھی
بھتیجا ان کو تھا جاں سے پیارا

انھوں نے بیٹے کو تربیت سے
صفاتِ حسنیٰ سے تھا نکھارا

بہادری کے دکھائے جوہر
مقابل ان کا ہمیشہ ہارا

اسامہ! حضرت صفیّہ ہیں یہ
چمکتا اسلام کا ایک تارہ