ابتدائی بات:
میں نے اپنی یہ ویب سائٹ جو بنائی ہے، یہ آپ کے سامنے ہے۔ بہت سے دوستوں نے پوچھا ہے کہ ہم اپنی ویب سائٹ کیسے بنائیں؟ تو لیجیے، حاضر ہیں وہ پانچ مراحل جنھیں طے کرکے آپ بھی اپنی ویب سائٹ خود بنا سکتے ہیں، دیکھنے میں یہ ایک صفحہ ہے، مگر یہ ایک مکمل اور مفت کورس ہے جو میرے اب تک کے تجربات کا نچوڑ ہے۔
پانچ مراحل:
آپ کو مرحلہ وار 5 کام کرنے ہیں اور کچھ خرچہ کرنا ہے:
- سب سے پہلے ڈومین (جیسے www.usamasarsari.com) خریدیں۔ پھر ہوسٹنگ خریدیں۔ یہ دونوں کام آپ بہت مناسب قیمت پر ہوسٹنگر سے کرسکتے ہیں۔
- اب ہوسٹنگر سے ہی اپنے مطلوبہ آپشنز کو منتخب کرکے ورڈ پریس پر منتقل ہوجائیں۔
- اب یوٹیوب پر مکمل کورس سرچ کریں اور اپنی ویب سائٹ بنانا شروع کردیں۔
- اب جہاں جہاں پھنستے جائیں وہاں چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ پوچھ کر کرلیں۔
- سب سے اچھی صورت جو میں نے بھی اختیار کی ہوئی ہے یہ ہے کہ کسی ماہر کا واٹس ایپ نمبر حاصل کرلیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل اس کے سامنے رکھیں، وہ مناسب معاوضے میں کر دے گا۔
اگلے مراحل:
اس سے آگے کے تمام مراحل آپ چیٹ جی پی سے بآسانی کروا سکتے ہیں، نیز ہر پیج پر اپنی مرضی کی چیزیں پیش کرنے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر استعمال کرسکتے ہیں، اس میں کوڈ لکھنا ہوتا ہے، یہ کوڈ آپ چیٹ جی پی ٹی سے لکھوا لیں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
محمد اسامہ سَرسَری