محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ضرب الرجل اور الرجل ضرب میں فرق؟

سوال:

ضَرَبَ الرَّجُلُ اور الرَّجُلُ ضَرَبَ میں کیا فرق ہے؟

جواب:

جملہ فعلیہ اور اسمیہ کا فرق ہے اور معنوی طور پر جملہ فعلیہ میں حدوث جبکہ جملہ اسمیہ میں دوام ہوتا ہے۔ ضَرَبَ الرَّجُلُ = اس مرد نے مارا۔ الرَّجُلُ ضَرَبَ = اس مرد کی ایک خبر یہ ہے کہ اس نے مارا ہے۔ اسے دوسرے لفظوں میں یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ دو الگ الگ سوالوں کے جواب ہیں۔ سوال: کس نے مارا؟ جواب: ضَرَبَ الرَّجُلُ (اس مرد نے مارا۔) سوال: اس مرد نے کیا کیا؟ جواب: الرَّجُلُ ضَرَبَ (اس مرد نے ایک کام تو یہ کیا کہ مارا۔)