محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ہماری جان پاکستان
ہماری شان پاکستان
محبت کے لیے تقدیر کا اعلان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نکھرتی زندگی دیکھو
ابھرتی روشنی دیکھو
نہ ہو کیوں رس بھری اردو
یہ شعر و شاعری دیکھو
کہاں ہے ایسی زرخیزی؟
یہاں کی تازگی دیکھو
یہ جو باحوصلہ ہیں ہم
ہماری فوج دیکھو
خلاصہ ساری باتوں کا ہے عالیشان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری جان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری شان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نہیں ایسا چٹانوں میں
ہے جیسا دم پٹھانوں میں
ستارے سندھ کے ہردم
فروزاں آسمانوں میں
جو پنجابی میں لذت ہے
کہاں دیگر زبانوں میں
جمالِ سادگی رخشاں
بلوچوں کے مکانوں میں
ہے سرحد ، سندھ ، پنجاب و بلوچستان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری جان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری شان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمالِ علم و حکمت ہے
جمالِ عشق و الفت ہے
قلم کے پاس داروں کا
خیالِ نور و نکہت ہے
عَلَم کے پاسبانوں کی
مثالِ جہد و ہمت ہے
شبِ ہجرت کی رنجش میں
ہلالِ عید و فرحت ہے
خدا کا عالمِ اسلام پر احسان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری جان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہماری شان پاکستان
پاکستان، پاکستان، پاکستان، پاکستان
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔