محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

خواب میں و کیوں نہیں شمار کرتے حالانکہ یہ بیچ میں ہے؟

سوال:

حروف علت اگر لفظ کے بیچ میں آجائیں تو وہ وزن میں شمار ہونگے یا نہیں جیسے خواب۔(اسکا وزن کیا ہو گا)

جواب:

حرف علت ہر جگہ شمار ہوتا ہے الا یہ کہ اس کا وزن میں شمار نہ کرنا اختیاری ہو یا وجوبی۔ خواب میں واو معدولہ ہے ، یہ واو فارسی کے کچھ الفاظ میں موجود ہے جیسے: خواب، خوار، خواہ، خواہش، خود، خویش، اسے وجوبی طور پر شمار نہیں کیا جاتا ، یعنی خواب کا وزن فاع ہے، اسے فعول باندھنا غلط ہے۔