محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

درس نظامی ، اسباق سمجھنے اور امتحان کی تیاری کا آسان طریقہ

سوال:

درس نظامی کے دروس کیسے پڑهیں اور یاد کریں ، اور اس دوران خارجی مطالعه کرسکتے ہیں.

جواب:

درس نظامی کرنے والے دو سرگرمیاں لازمی رکھیں تو ان شاء اللہ امتحان کے دنوں میں کتاب دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، تاکہ ساری رات سر مار کر اگلے دن پرچے میں تین گھنٹے کی نیند کرکے فیل نہ ہوجائیں۔ 🙂 (الف) تین کام ہر سبق کے ساتھ لازمی کریں: (1) سبق سے پہلے سبق کو ایک بار دیکھ لیں، چاہے سمجھ میں نہ آئے۔ (2) سبق میں استاد کی بات دھیان سے سنیں، چاہے سمجھ میں نہ آئے۔ (3) سبق کے بعد سبق کو ایک بار ضرور دیکھ لیں، چاہے سمجھ میں نہ آئے۔ سمجھ میں نہ آنے کے باوجود تین بار اگر آپ نے ہر سبق کے ساتھ ایسی ملاقات کرلی تو وہ آپ کے لیے نہ اجنبی رہے گا نہ خوفناک، پھر اسے کسی بھی شرح سے سمجھ لیں۔ (ب) ہر کتاب کو روزانہ از اول تا سبق ایک بار فقط دیکھ لیا کریں، جس راستے سے انسان روزانہ گزرتا ہے اس کی ہر اونچ نیچ، ہر خوبی خرابی، ہر نقل و حرکت سے بخوبی واقف ہوجاتا ہے، ہھر ایسے راستے سے گزرنے کے لیے نہ اسے گوگل میپ(شرح) کی ضرورت پڑے گی نہ کسی سے راستہ پوچھنے (تکرار کروانے) کی حاجت ہوگی۔ 🙂