محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

حدیثِ ربا میں ”وشاہدیہ“ تثنیہ ہے یا جمع؟

سوال:

عن جابر رضی الله عنہ قال : لعن رسول الله صلی الله علیہ وسلم اکل الربا و موکله و كاتبه و شاهدِيه و قال هم سواءٌ. ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول ﷺ نے سود کھانے وال، سود کھلانے والے ، سودی معاملہ لکھنے والے اور سودی معاملے پر گواہ بننے والے لوگوں پر لعنت فرمائی ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا یہ تمام لوگ اس معاملے میں برابر کے شریک ہیں۔ محترم استاد جی اس حدیث مبارکہ میں لفظ شاھدی مضاف بن رہا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ منصوب حالت میں تثنیہ کا صیغہ ہے یا جمع کا۔

جواب:

بعض روایات میں یہ لفظ مفرد ہے وشاھدہ اور بعض میں تثنیہ وشاھدیه اور بعض میں وشاھداہ ہے۔ واللہ اعلم