سوال:
وہ فضاؤں میں چھایا ہوا ہے
وہ فضاؤں پر چھایا ہوا ہے
کون سا جملہ درست ہے: فضا میں یا فضا پر؟
جواب:
دونوں درست ہیں، دونوں کا مطلب الگ الگ ہے۔
اگر فضاؤں میں کچھ لوگوں پر وہ چھایا ہوا ہے تو “میں” درست ہے اور اگر یہ مراد یہ ہے کہ فضائیں اس کے قابو میں ہیں تو “پر” درست ہے جیسے: “وہ خشکیوں، پانیوں اور فضاؤں پر چھایا ہوا ہے” ، یا “آج کل یہ موسم فضاؤں پر چھایا ہوا ہے”
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
متن کاپی ہوگیا۔ 🙂