محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

چیٹ جی پی ٹی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا، اگر نہیں تو سب سے پہلے اس کی ایپ انسٹال کرکے لاگ ان ہوجائیں اور اسے چلانا سیکھیں اور اس میں اپنے چینل کی میموری فیڈ کرتے جائیے۔

آئیڈیا:

اب آئیڈیا یہ ہے کہ آپ اپنی ویڈیو کی مکمل تفصیلات انگریزی میں لکھیں (انگریزی بہتر ہے ورنہ اردو میں بھی لکھ سکتے ہیں۔) ، پھر یہ تفصیلات چیٹ جی پی ٹی کو دے کر اس کے نیچے یہ پرومٹ لکھیں:

Provide the best keywords-based title, description, hashtags, and tags in English for my YouTube video.

اب جو جواب آئے گا اسے اپنی ویڈیو میں ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز کے خانوں میں پیسٹ کردیں، ہیش ٹیگز کو ڈسکرپشن میں پیش کریں۔ ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں وہ ویڈیو نسبتاً زیادہ رینک کرے گی بشرطیکہ آپ نے ویڈیو کے مواد، معیار اور تھمبنیل پر بھی خوب جان ماری ہو اور اگر آپ کا موضوع اپنے چینل کی وائرل ویڈیو والا ہو اور ساتھ میں حالیہ ایشو کو بھی شامل ہو تو ویڈیو ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوگی، ان شاء اللہ۔ اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں مثبت کام کرنے والا بنائے۔ آمین۔

طالبِ دعا: محمد اسامہ سَرسَری