آج کل مارکیٹ میں بہت سے چیٹ بوٹس دستیاب ہیں، جن میں سے کئی ثانوی چیٹ بوٹس ہیں۔ یہ بوٹس مختلف کاموں میں مددگار ہو سکتے ہیں، مگر ان کی کارکردگی اور صلاحیتیں چیٹ جی پی ٹی سے مختلف ہوتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بوٹس کے درمیان کون کون سے اہم فرق ہیں۔
1. اصلی اور ثانوی:
بہت سے ثانوی چیٹ بوٹس اصل میں کسی بڑے چیٹ ماڈل (جیسے چیٹ جی پی ٹی) کی اے پی آئی خرید کر اس پر مبنی ہوتے ہیں، جبکہ چیٹ جی پی ٹی خود ایک مکمل ماڈل ہے جسے امریکا کی OpenAI کمپنی نے تیار کیا ہے۔
2. لنک شیئرنگ:
چیٹ جی پی ٹی میں لنکس دینے اور شیئر کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جبکہ دیگر چیٹ بوٹس میں یہ سہولت محدود ہوتی ہے یا موجود ہی نہیں ہوتی۔
3. میموری:
چیٹ جی پی ٹی میں صارف کی معلومات یا گفتگو کو مستقل طور پر یاد رکھنے اور پھر اسی کے مطابق آئندہ رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ دیگر بوٹس میں یہ صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
4. انٹیگریشن:
چیٹ جی پی ٹی میں جدید انٹیگریشن ٹولز جیسے DALL·E اور براوزنگ کی سہولت بھی ہے، جبکہ دیگر بوٹس میں یہ سہولت ممکن نہیں ہوتی۔
5. فریکوئنسی اور رفتار:
چیٹ جی پی ٹی میں بہتر رفتار اور فریکوئنسی ہوتی ہے جبکہ دیگر چیٹ بوٹس کی پروسیسنگ سست ہو سکتی ہے۔
6. مفت:
چیٹ جی پی ٹی تھری بالکل مفت ہے جبکہ دیگر چیٹ بوٹس میں آپ کو شروع میں محدود ٹوکن ملتے ہیں پھر مجبورا سبسکرپشن یا ٹوکن پر پیسے لگانے پڑتے ہیں۔
7. کم قیمت:
چیٹ جی پی ٹی فور کی ماہانہ سبسکرپشن کے مقابلے میں دیگر بوٹس آپ کو لائف ٹائم پیکج بھی دیتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی فور کے دو ماہ کی قیمت سے بھی کم ہے، قیمت کا یہ فرق درج بالا فروق کی وجہ سے ہی ہے۔
مزید فرق میں تجربے کے ساتھ ساتھ اسی پوسٹ میں شامل کرتا جاؤں گا۔ ان شاء اللہ۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری