1. محرم:
معنی: حرمت والا مہینہ
اس مہینے میں لڑائی جھگڑا اور جنگ و جدل حرام قرار دی گئی تھی۔
2. صفر:
معنی: خالی
اس مہینے میں لوگ جنگ وغیرہ کے لیے سفر پر جاتے اور گھروں کو خالی چھوڑ دیتے تھے، اسی لیے اس کا نام صفر پڑا۔
3. ربیع الاول:
معنی: پہلی بہار
یہ مہینہ اس وقت آیا جب عرب میں بہار کا موسم تھا، اس لیے اس کا نام “پہلی بہار” رکھا گیا۔
4. ربیع الثانی:
معنی: دوسری بہار
اس مہینے کو “دوسری بہار” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بہار کے بعد آتا ہے۔
5. جُمادَی الاولی:
معنی: پہلا جمود
اس کا نام اس وقت رکھا گیا جب موسم سرما میں پانی جم جاتا تھا۔
6. جُمادَی الثانیہ:
معنی: دوسری جمود
یہ بھی سردیوں کا مہینہ تھا، اسی لیے اس کا نام “دوسری جمود” رکھا گیا۔
7. رجب:
معنی: تعظیم
اس مہینے میں عرب لوگ لڑائی جھگڑا روک کر اللہ کی تعظیم کرتے تھے، اسی لیے اس کا نام “رجب” رکھا گیا۔
8. شعبان:
معنی: منتشر ہونا
اس مہینے میں عرب قبائل مختلف سمتوں میں پانی کی تلاش میں نکلتے تھے۔
9. رمضان:
معنی: شدید گرمی
اس مہینے کا نام رمضان اس وقت پڑا جب یہ شدید گرمی کے موسم میں آیا تھا۔
10. شوال:
معنی: کم دودھ دینا
اس مہینے میں عربوں کی اونٹنیاں دودھ دینا کم کر دیتی تھیں، جسے “شوال” کہا جاتا تھا۔
11. ذوالقعدہ:
معنی: بیٹھنے کا مہینہ
اس مہینے میں عرب لوگ جنگ و جدل سے بیٹھ جاتے تھے اور سفر نہیں کرتے تھے۔
12. ذوالحجہ:
معنی: حج کا مہینہ
اس مہینے میں حج ادا کیا جاتا ہے، اس لیے اس کا نام “ذوالحجہ” رکھا گیا۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری