محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

روزانہ کتنا چلنا چاہیے؟

سوال:

روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟ اور قدم گننے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

جواب:

عام طور پر روزانہ تقریباً 8,000 سے 10,000 قدم چلنا صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر کسی دن آپ یہ پورے نہ کر سکیں تو رات کو سونے سے پہلے پورے کرلیں یا پھر اگلے دن باقی قدم چلنے کی کوشش کر لیں۔ قدم گننے کے تین آسان طریقے: (1) زیادہ تر اسمارٹ فونز میں پہلے سے انسٹال شدہ ایپ ہوتی ہے جیسے کہ iPhone میں Health ایپ اور Android میں Google Fit، جو آپ کے قدم خود بخود گنتی ہے۔ (2) آپ ایک سادہ فٹنس ٹریکر یا اسمارٹ واچ استعمال کر سکتے ہیں جو دن بھر آپ کے قدم گننے میں مدد کرے گی۔ (3) اگر آپ کے پاس کوئی ڈیوائس نہیں ہے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک کلومیٹر میں تقریباً 1,250 سے 1,500 قدم ہوتے ہیں، اس کے مطابق روزانہ 6 سے 8 کلومیٹر چل سکتے ییں۔ اتنا چلنا آپ کی روزانہ کی سرگرمیوں کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا۔ ان شاء اللہ۔