محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

یوٹیوب اشتہارات سے ارننگ کیسے ہوتی ہے؟

سوال:

یوٹیوب اشتہارات سے ارننگ کیسے ہوتی ہے؟

جواب:

یوٹیوب اشتہارات سے پیسے بنیادی طور پر دو اہم طریقوں سے ملتے ہیں: پہلا طریقہ CPM (Cost Per Mille) کہلاتا ہے۔ اس میں ویڈیوز پر دکھائے جانے والے اشتہارات کے ہر 1000 ویوز کے حساب سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ دوسرا طریقہ CPC (Cost Per Click) کہلاتا ہے، جس میں ناظرین کے اشتہارات پر کلک کرنے سے پیسے ملتے ہیں۔ ان دونوں یعنی CPM اور CPC کے درمیان فرق کا تناسب مختلف ہوتا ہے کیونکہ یہ کئی عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جیسے ناظرین کا ملک، ویڈیو کا موضوع اور اشتہارات کی قسم۔ تاہم عمومی طور پر اندازہ کیا جائے تو CPC کی قیمت CPM سے 2 سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ مثلاً اگر CPM دو ڈالر ہو تو CPC عام طور پر دو ڈالر سے دس ڈالر تک ہو سکتی ہے اور یہ فرق مزید بڑھ بھی سکتا ہے۔ سبسکرائبرز کی تعداد براہ راست یوٹیوب کی آمدنی پر اثر انداز نہیں ہوتی، لیکن زیادہ سبسکرائبرز ہونے کی صورت میں ظاہر ہے کہ ویڈیوز پر زیادہ ویوز آتے ہیں جو بالواسطہ طور پر زیادہ آمدنی کا سبب بن سکتے ہیں۔ یوٹیوب کی آمدنی کے بارے میں تفصیلات یہاں دیکھیں۔