قوافی ٹول کا مکمل طریقۂ استعمال:
یہ ٹول اردو الفاظ کی تلاش اور قوافی کو دریافت کرنے میں نہایت منفرد ہے۔ ذیل میں اس ٹول کے ہر آپشن کی مکمل تفصیل دی جا رہی ہے:
- الفاظ کی تلاش: سرچ باکس میں اپنے مطلوبہ لفظ یا پیٹرن کو درج کریں۔ آپ ڈیش (۔) کا استعمال کرکے مختلف حروف کی جگہ بھر سکتے ہیں۔ جیسے اگر آپ کو تین حرفی الفاظ کی تلاش ہے تو ‘ف۔ل’ ٹائپ کرنے سے ‘فال، فشل، فصل، فضل، فعل، فیل’ جیسے الفاظ دکھائی دیں گے۔
- آخر سے قوافی: وہ الفاظ تلاش کریں جو آپ کے دیے گئے حرف سے اختتام پذیر ہوں۔ مثلاً، اگر آپ نے ‘کت’ ٹائپ کیا، تو تمام الفاظ جو ‘کت’ پر ختم ہوتے ہیں، ظاہر ہوں گے، جیسے: شراکت، نزاکت، ہلاکت، مشارکت، برکت، حرکت، شرکت، سکت، مملکت، شوکت۔
- شروع سے قوافی: وہ الفاظ تلاش کریں جو دیے گئے حرف سے شروع ہوں۔ مثلاً اگر آپ نے ‘م’ ٹائپ کیا، تو تمام الفاظ جو ‘م’ سے شروع ہوتے ہیں، نظر آئیں گے۔
- الفاظ کا ذخیرہ: تلاش شدہ الفاظ پر کلک کرتے جائیں تاکہ وہ محفوظ ہو جائیں۔ یہ الفاظ ایک علیحدہ ٹیکسٹ باکس میں محفوظ رہیں گے جسے آپ بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔
- کاپی اور ڈیلیٹ: محفوظ شدہ الفاظ کو کاپی کرنے کے لیے ‘📋’ بٹن کا استعمال کریں۔ الفاظ کو صاف کرنے کے لیے ‘🗑️’ بٹن دبائیں۔
- مکمل نتیجہ کاپی کرنے کے لیے اوپر سرچ باکس کے ساتھ ‘📋’ پر کلک کریں اور مکمل نتیجے کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے اوپر سرچ باکس کے قریب ‘🗑️’ پر کلک کریں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری