محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

پاکستان کا قومی ترانہ کون سی بحر میں ہے؟

جواب:

پاکستان کا قومی ترانہ 1954ء میں متعارف ہوا، جب احمد غلام علی چھاگلہ کی دھن اور حفیظ جالندھری کا کلام منتخب کیا گیا۔ دھن پہلے ترتیب دی گئی، جس کے بعد مختلف شعراء کو کلام موزوں کرنے کے لیے دھن فراہم کی گئی۔ ترانے کی بحر عروضی نہیں بلکہ موسیقائی ہے، جس میں چار مختلف اوزان شامل ہیں:
1. فاعلن مفاعلن – مثال: قوم ملک سلطنت
2. فاعلن مفاعلن فعول – مثال: پاک سرزمین شاد باد، کشورِ حسین شاد باد
3. فعلن فعلن فاع – مثال: ارضِ پاکستان، جانِ استقبال
4. فعلن فعلن فعلن فاع – مثال: پائندہ تابندہ باد

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری