محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

تنوین کی اقسام

سوال:

تنوین کی کتنی اقسام ہیں؟

جواب:

تنوین کی پانچ قسمیں ہیں: (1) تنوین تمکن: وہ تنوین جو مدخول کے منصرف ہونے پر دال ہو: رَجُلٌ (2) تنوین تنکیر: وہ تنوین جو مدخول کے غیر معین ہونے پر دال ہو: صَہٍ (3) تنوین عوض: وہ تنوین جو مضاف الیہ کے بدلے میں ہو: یَوْمَئِذٍ، مَرَرْتُ بِکُلٍّ (بِکُلِّ وَاحِدٍ) (4) تنوین مقابلہ: وہ تنوین جو جمع مؤنث سالم میں ہو: مُسْلِمَاتٌ (5) تنوین ترنُّم: وہ تنوین جو مصرعوں کے آخر میں سُرپیدا کرنے کے لیے ہو: أَقِلِّي اللَوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ اِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ