سوال:
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن میں پوری غزل ہو تو کسی خاص شعر میں پہلے یا دوسرے مفاعیل کو مفاعیلن کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
علم عروض کی روشنی میں اس بحر کے کسی بھی دو رکن کے درمیان تسکین اوسط سے کام لینا جائز ہے، یعنی مفعول مفاعیل کو مفعولن مفعول کرنا اور اسی طرح مفاعیل مفاعیل کو مفاعیلن مفعول کرنا، نیز مفاعیل فعولن کو مفاعیلن فعلن کرنا درست ہے۔
لیکن چونکہ یہ بحر بغیر تسکین اوسط کے مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن کی صورت میں بے حد مترنم ہے اور تسکین اوسط کے بعد یہ ترنم کم ہوجاتا ہے اس لیے اس بحر میں کہیں بھی تسکین اوسط کا رواج نہیں ہے، اس لیے بچنا بہتر ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری