سوال:
نعت لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئیے اور نیت کیا ہونی چاہیے اور کیا نہیں ہونی چاہیے؟
جواب:
نعت لکھتے وقت سب سے پہلے اخلاص اور ادب کو ملحوظ رکھیں۔ ہر حرف لکھنے سے پہلے یاد رکھیں کہ نعت، محبتِ رسول ﷺ کا اظہار ہے، لہذا نیت صرف اللہ کی رضا اور رسول ﷺ کی محبت ہونی چاہیے، نہ کہ شہرت یا واہ واہ کی طلب۔ نعت میں مبالغہ یا ایسی باتیں نہ ہوں جو شرعی حدود سے تجاوز کرتی ہوں۔ الفاظ صاف، موزوں، اور ادب پر مبنی ہوں تاکہ پیغام رسول ﷺ کی عظمت کو بیان کرے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری