جواب:
امام رازی رحمہ اللہ نے تفسیر کبیر میں اس کے تین معانی نقل کیے ہیں:
(1) مشرقین سے مراد چاند اور سورج کے نکلنے کی جگہیں اور مغربین سے مراد چاند اور سورج کے غروب ہونے کی جگہیں۔
(2) مشرقین سے مراد گرمی اور سردی کا نکلنا اور مغربین سے مراد ان دونوں کا ختم ہونا۔
(3) مشرقین سے مراد سورج اور غیر سورج کا مشرق اور مغربین سے مراد سورج اور غیر سورج کا مغرب۔
صاحب جلالین جو کہ صحیح احادیث کو سامنے رکھ کر مراد الفاظ قرآن پیش کرتے ہیں انھیں نمبر 2 یعنی گرمی سردی کے مشرق و مغرب والا قول اختیار کیا ہے۔