سوال:
صحیح اور سہی میں معنی اور استعمال میں کیا فرق ہے؟
جواب:
اصل لفظ “صحیح” ہی ہے، اسے بدل کر ایک لفظ “سہی” بھی بنالیا گیا، دونوں قریب المعنی ہیں، مگر محل استعمال میں فرق ہے۔ جہاں صرف کسی چیز کی درستی بیان کرنی ہو وہاں “صحیح” استعمال کرتے ہیں۔ جہاں بات میں زور دینا ہو، یا تقابل ہو یا گزارے کو بیان کرنا ہو تو ایسے مواقع پر “سہی” کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔
مثلا:
یہ بات صحیح نہیں ہے۔
یہ صحیح نہیں ہے۔
اب صحیح سمجھ میں آیا۔
صحیح البخاری
ان میں سے کسی بھی جگہ “سہی” لانا صحیح نہیں۔
اب یہ مثالیں دیکھیے:
ایسا ہے تو یوں ہی سہی
تم آؤ تو سہی
ابھی نہیں، پھر سہی
ان جگہوں پر “سہی” آئے گا۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری