محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

لفظ “گاہ” جو کئی الفاظ میں بطور لاحقہ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ تجربہ گاہ، رزم گاہ، وغیرہ کیا اسے تنہا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ یا اسکا تنہا استعمال درست ہے مثلا “ہر گاہ میں” یہ کہنا درست ہوگا؟

جواب:

گاہ بمعنی جگہ فقط مرکبات میں استعمال ہوتا ہے، جب اکیلا ہو تو “گاہ” یا “گاہے” “کبھی” کے معنی میں مستعمل ہیں۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری