جواب:
لالہ ایک خوبصورت پھول ہے جسے انگریزی میں "Tulip" کہا جاتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے اور اپنے پیالہ نما شکل اور دلکش رنگوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فیروز اللغات کے مطابق یہ سرخ پھول ہے جس میں سیاہ داغ ہوتا ہے۔
لالہ کو عموماً بہار کی علامت سمجھا جاتا ہے اور شاعری میں یہ حسن، نازکی اور محبت کی علامت کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
لالہ زار کا مطلب ہے ایسی جگہ جہاں لالہ کے بہت سے بوٹے ہوں، اس سے مراد عام باغ بھی لے سکتے ہیں، اس صورت میں لالہ سے مراد عام پھول ہوگا۔
لالہ و گل کا مطلب ہے لالہ اور پھول، پھول عام ہے، لالہ کا ذکر بطور خاص ہے۔ لالہ و گل اور گل و لالہ جیسی تراکیب معشوقین یا طوائف کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔