جواب:
’’خیر القرون قرنی‘‘ کے الفاظ حدیث سے ثابت نہیں ہیں، بلکہ کتب حدیث میں مختلف الفاظ مثلاً ’’خیر الناس قرنی‘‘، ’’خیر امتی قرنی‘‘ یا ’’خیرکم قرنی‘‘ ملتے ہیں۔ ’’خیر القرون قرنی‘‘ کا ذکر محدثین کی زبان پر مشہور ہے لیکن بعینہ یہ الفاظ کتب حدیث میں نہیں پائے جاتے۔ لہٰذا خطبہ یا تقریر میں وہی الفاظ استعمال کرنا بہتر ہے جو احادیث سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہیں، اگر روایت بالمعنی کی جائے تو "او کما قال النبی ﷺ" جیسا احتیاطی جملہ کہہ دینا چاہیے۔